Skip to main content

Gemini Deep Research

اپنے ذاتی تحقیقی اسسٹنٹ کے طور پر Deep Research کی مدد سے کام پر گھنٹوں بچائیں
Gemini 2.0 Flash Thinking (تجرباتی) کے ذریعے تقویت یافتہ، اب آڈیو مجموعی جائزہ کے ساتھ

‫Deep Research کیا ہے

‫Deep Research کے ساتھ تقریباً ہر چیز سے باخبر رہیں جو کہ Gemini میں ایک ایجنٹک خصوصیت ہے، جو آپ کی طرف سے خودکار طور پر سینکڑوں ویب سائٹس براؤز کر سکتی ہے، اپنے نتائج پر سوچ بچار کر سکتی ہے اور بصیرتوں پر مبنی متعدد صفحات والی رپورٹس بنا سکتی ہے جسے آپ مشغول کن پوڈکاسٹ کی طرز کی گفتگوؤں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

منصوبہ بندی

‫Deep Research آپ کے پرامپٹ کو ایک ذاتی نوعیت کے متعدد پوائنٹ کے تحقیقی پلان میں ٹرانسفارم کر دیتا ہے

تلاش کرنا

‫Deep Research متعلقہ اور اپ ٹو ڈیٹ معلومات تلاش کرنے کیلئے خود مختار طور پر تلاش کرتا ہے اور گہرائی سے ویب کو براؤز کرتا ہے

استدلال

‫Deep Research اعادی طور پر اکٹھی کی گئی معلومات پر استدلال کرتے ہوئے اپنی سوچیں ظاہر کرتا ہے اور اگلا قدم اٹھانے سے پہلے سوچتا ہے

رپورٹنگ

‫Deep Research زیادہ تفصیل اور بصیرتوں کے ساتھ جامع حسب ضرورت تحقیقی رپورٹس فراہم کرتا ہے، یہ رپورٹس منٹوں میں تخلیق ہوتی ہیں اور آڈیو مجموعی جائزہ لے طور پر دستیاب ہوتی ہیں جس سے آپ کا گھنٹوں کا کام بچتا ہے

‫Deep Research استعمال کرنے کا طریقہ

‫Gemini Deep Research کو آپ کے پیچیدہ تحقیقاتی ٹاسکس کا خلاصہ کر کے، جوابات تلاش کرنے کیلئے ویب دریافت کر کے اور نتائج کو یکجا کر کے جامع انداز میں پیش کر کے انہیں سنبھالنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

‫‎2.0 Flash Thinking تجرباتی کے ساتھ، Gemini منصوبہ بندی سے لے کر اور بھی زیادہ بصیرتوں پر مبنی اور تفصیلی رپورٹس ڈیلیور کرنے تک تحقیق کے تمام مراحل میں اور بھی زیادہ بہتر ہو گیا ہے۔ اب آپ اپنی رپورٹ کو ایک آڈیو مجموعی جائزہ میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں تاکہ آپ ملٹی ٹاسکنگ کرتے وقت بھی آگاہ رہ سکیں۔

مسابقتی تجزیات

نئی پروڈکٹ کیلئے حریفوں کے لینڈ اسکیپ کو سمجھنا، بشمول پیشکشیں، قیمت، مارکیٹنگ اور کسٹمر کے تاثرات۔

معقول احتياط

کسی ممکنہ فروخت لیڈ کی تفتیش کرنا، کمپنی کے پروڈکٹس، فنڈنگ کی سرگزشت، ٹیم اور مسابقتی ماحول کا تجزیہ کرنا۔

موضوع کو سمجھنا

کلیدی تصورات کا موازنہ اور تقابل کرتے ہوئے موضوعات کا تفصیلی جائزہ لینا، آئیڈیاز کے مابین تعلقات کی نشاندہی کرنا اور بنیادی اصولوں کی وضاحت کرنا۔

پروڈکٹ کا موازنہ

خصوصیات، کارکردگی، قیمت اور کسٹمر کے جائزوں کی بنیاد پر کسی اپلائنس کے مختلف ماڈلز کی جانچ کرنا۔

یہ زیادہ agentic AI کی طرف ایک قدم ہے جو سادہ سوال جواب سے آگے بڑھ کے حقیقتاً ایک معاون پارٹنر بن سکتی ہے جو نفیس استدلال اور عملدر آمد کی اہل ہو۔

آج ہی اسے آزمائیں بغیر کسی قیمت کے۔

اسے عمل میں دیکھیں

‫Deep Research پر سینیئر پروڈکٹ مینیجر، Aarush Selvan، پہلے Deep Research کے تجربے پر روشنی ڈالتے ہیں۔

‫Deep Research تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ

آج ہی بغیر کسی قیمت کے Deep Research آزمائیں

  • ڈیسک ٹاپ پر

  • موبائل پر

  • ‫150 ممالک میں

  • ‫45 سے زیادہ زبانوں میں

  • ‫Google Workspace صارفین پر شامل کریں

شروع کرنے کیلئے بس پرامپٹ بار یا ماڈل پکر ڈراپ ڈاؤن سے Deep Research کو منتخب کریں اور Gemini کو آپ کیلئے تحقیق کرنے دیں۔

‫Gemini Advanced صارفین کے پاس Deep Research تک توسیعی رسائی ہے۔

ہم نے پہلا Deep Research کیسے بنایا

دسمبر 2024 میں جس دن ہم نے Gemini پر Deep Research کی پروڈکٹ کا زمرہ بنایا تھا، ہم نے پروڈکٹ کی ٹیم کے کچھ لوگوں کو بات چیت کیلئے اکٹھا کیا تھا۔

ایک ایجنٹک سسٹم

‫Deep Research بنانے کیلئے، ہم نے ایک نیا پلاننگ سسٹم ڈویلپ کیا ہے جو Gemini ایپ کو پیچیدہ مسائل حل کرنے کی اہلیت دیتا ہے۔ ‫Deep Research کیلئے، ہم نے مندرجہ ذیل کاموں کا اہل بنانے کیلئے Gemini ماڈلز کو تربیت دی:

  • مسئلے کا خلاصہ کرنا: جب پیچیدہ صارف کا استفسار پیش کیا جاتا ہے تو سسٹم مسائل کو ایک چھوٹے، قابل نظم ذیلی ٹاسکس میں تقسیم کرتے ہوئے پہلے ایک تفصیلی تحقیقاتی پلان فارمولیٹ کرتا ہے۔ پلان کا کنٹرول آپ کے پاس ہے: Gemini اسے آپ کو پیش کرتا ہے اور آپ یہ یقینی بنانے کیلئے اسے بہتر بنا سکتے ہیں کہ یہ صحیح شعبوں پر فوکس ہے۔

  • تحقیق: ماڈل اس پلان کی عملدرآمد کی نگرانی کرتا ہے اور ذہانت سے تعین کرتا ہے کہ کون سے ذیلی ٹاسکس کو بیک وقت سنبھالا جا سکتا ہے اور کون سے ٹاسکس کو سلسلہ وار طور پر کرنے کی ضرورت ہے۔ ماڈل معلومات حاصل کرنے اور اس پر استدلال کرنے کیلئے تلاش اور ویب براؤزنگ جیسے ٹولز استعمال کر سکتا ہے۔ ہر مرحلے پر ماڈل اپنے اگلے قدم کا فیصلہ کرنے کیلئے دستیاب معلومات پر استدلال کرتا ہے۔ ہم نے صارفین کے یہ جاننے کیلئے یہ سوچنے کا پینل متعارف کروایا ہے کہ ماڈل اب تک کیا سیکھا ہے اور یہ اب کیا کرنا چاہتا ہے۔

  • سنتھیسس: جب ماڈل تعین کر لیتا ہے کہ کافی معلومات اکٹھی کی جا چکی ہے تو یہ نتائج کو ایک جامع رپورٹ میں ترتیب دیتا ہے۔ رپورٹ بنانے میں، Gemini معلومات کی تنقیدی طور پر جانچ کرتا ہے، کلیدی تھیمز اور عدم مطابقتوں کی شناخت کرتا ہے اور ایک منطقی اور معلوماتی طریقے سے رپورٹ کو اسٹرکچر کرتا ہے، یہاں تک کہ وضاحت اور تفصیل کو بہتر بنانے کیلئے اپنی خود تنقیدی کے متعدد پاسز انجام دیتا ہے۔

نیا زمرہ، نئے مسائل، نئے حل

‫Deep Research بنانے کیلئے، ہمیں تین اہم تکنیکی چیلنجز پر کام کرنا پڑا:

متعدد اقدامات کی پلاننگ

تحقیقی ٹاسکس کیلئے اعادی پلاننگ کے متعدد مراحل کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر مرحلے پر، ماڈل کو اب تک جمع کی گئی تمام معلومات پر غور کرنا ہوتا ہے، پھر غائب معلومات اور ان فرق کی شناخت کرنی ہوتی ہے جسے وہ دریافت کرنا چاہتا ہے — یہ سب کچھ جامعیت کو کمپیوٹ اور صارف کے انتظار کے اوقات کے ساتھ ٹریڈ آف کرتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ ماڈل کو ڈیٹا کیلئے مؤثر طریقے سے طویل متعدد مراحل کی پلاننگ کیلئے مؤثر ہونے کی خاطر تربیت دینے سے ہم Deep Research کو تمام موضوعات پر ایک اوپن ڈومین ترتیب میں فعال کرنے کے قابل ہوئے۔

طویل مدتی استدلال

ایک عمومی Deep Research ٹاسک کئی منٹ میں بہت سی ماڈل کالز پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس سے ایجنٹس بنانے کیلئے ایک چیلنج بنتا ہے: اسے ایسا بنانا ہوتا ہے کہ ایک ناکامی کا مطلب یہ نہ ہو کہ ٹاسک کو ابتدا سے دوبارہ شروع کرنا ہوگا۔

اسے حل کرنے کیلئے، ہم نے ایک انوکھا غیر ہم آہنگ ٹاسک مینیجر ڈویلپ کیا ہے جو پلانر اور ٹاسک ماڈلز کے درمیان ایک مشترکہ حالت کو برقرار رکھتا ہے، جس سے پورا ٹاسک دوبارہ شروع کیے بغیر بردبار طریقے سے خرابی کو درست کرنے کی سہولت ملتی ہے۔ یہ سسٹم واقعی غیر ہم آہنگ ہے: آپ کسی دوسری ایپ پر جا سکتے ہیں یا حقیقتاً Deep Research پروجیکٹ شروع کر کے اپنے کمپیوٹر کو آف کر سکتے ہیں اور اگلی بار جب آپ Gemini ملاحظہ کریں گے تو آپ کی تحقیق مکمل ہونے پر آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔

سیاق و سباق کا نظم و نسق

تحقیقی سیشن کے دورانیے میں، Gemini مواد کے سینکڑوں صفحات پر کارروائی کر سکتا ہے۔ تسلسل کو یقینی بنانے اور فالو اپ سوالات کی اہلیت کیلئے ہم Gemini کی انڈسٹری کی سرفہرست 1 ملین ٹوکن سیاق و سباق کی ونڈو استعمال کرتے ہیں جو RAG سیٹ اپ کے ساتھ ہوتی ہے۔ اس سے سسٹم کو مؤثر طور پر ہر وہ چیز یاد رکھنے کی صلاحیت ملتی ہے جو اس نے چیٹ سیشن کے دوران سیکھی ہو، جس کی وجہ سے آپ جتنی دیر اس سے تعامل کرتے ہیں یہ اتنا ہی ذہین ہوتا جاتا ہے۔

اب ‫‎2.0 Flash Thinking (تجرباتی) کے ذریعے تقویت یافتہ

جب دسمبر میں Deep Research شروع کیا گیا تو یہ Gemini 1.5 Pro کے ذریعے تقویت یافتہ تھا۔ ‫Gemini‏ ‎2.0 Flash Thinking (تجرباتی) کے تعارف کے ساتھ، ہم ڈرامائی طور پر اس پروڈکٹ کے معیار اور پیش کرنے کیلئے افادیت دونوں ہی کو بہتر بنا پائے۔ سوچنے کے ماڈلز کے ساتھ، Gemini اپنے اگلے مراحل انجام دینے سے پہلے اپنے طریقہ کار کی منصوبہ بندی کرنے کیلئے زیادہ وقت لیتا ہے۔ یہ اپنی عکاسی اور منصوبہ بندی کی فطری خصوصیت اسے طویل وقت تک چلنے والے اس قسم کے ایجنٹک ٹاسکس کیلئے ایک زبردست فٹ بناتی ہے۔ ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اب Gemini تحقیق کے تمام اسٹیجز میں اور بھی زیادہ بہتر ہے اور زیادہ تفصیلی رپورٹس ڈیلیور کرتا ہے۔ ساتھ ہی، Flash ماڈل کی کمپیوٹ کرنے کی درستگی ہمیں Deep Research کی رسائی کو کئی زیادہ صارفین تک وسیع کرنے اہلیت دیتی ہے۔ ہم عمومی طور پر flash اور سوچنے کے ماڈلز کو ڈویلپ کرنے کے حوالے سے بہت زیادہ پُرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں Deep Research میں بہتری آتی رہے گی۔

اگلا کیا ہے

ہم نے سسٹم کو ورسٹائل بنانے کیلئے ڈیزائن کیا ہے، لہذا وقت کے ساتھ ہم آپ کو یہ کنٹرول دیتے ہوئے کہ یہ کیا براؤز کر سکتا ہے اور اسے اوپن ویب سے آگے تک کے ماخذات فراہم کر کے اس کی صلاحیتوں کو وسعت دے سکتے ہیں۔

ہم یہ دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں کہ لوگ Deep Research کیسے استعمال کرتے ہیں اور حقیقی دنیا کے یہ تجربات ہمیں بتائیں گے کہ ہم کس طرح Deep Research کو بنانا اور بہتر بنانا جاری رکھیں گے۔ آخر میں، ہمارا مقصد ایک واقعتاً ایجنٹک اور عالمی طور پر کارآمد AI اسسٹنٹ ہے۔

Agentic Gemini

وجہ
تلاش کریں
براؤز کریں

‫Gemini کا نیا ایجنٹیو AI سسٹم زیادہ جامع نتائج کیلئے مستقل استدلال کے لوپ میں معلومات کو مستقل طور پر تلاش، براؤز اور غور و فکر کرنے کیلئے ‏Gemini، ‏Google تلاش اور ویب ٹیکنالوجیز کی بہترین خصوصیات کو یکجا کرتا ہے۔