Skip to main content

‫Veo 3 کے ساتھ خاموشی کو ختم کریں

ہمارے تازہ ترین AI ویڈیوز جنریٹر، Veo 3 کے ساتھ اعلی کوالٹی کی 8 سیکنڈ کی ویڈیوز بنائیں۔ اسے Google AI Pro پلان کے ساتھ آزمائیں یا Ultra پلان کے ساتھ اعلی ترین رسائی حاصل کریں۔ بس وہ بیان کریں جو آپ کے ذہن میں ہے اور متعلقہ آڈیو جنریشن کے ساتھ اپنے آئیڈیاز کو حقیقت میں ڈھلتے دیکھیں۔

اس کا خواب دیکھیں۔ اس کی وضاحت کریں۔ ہو گیا۔

دریافت کرنے کے لیے

متنوع اسٹائلز آزمائيں، اینیمیٹڈ کرداروں میں جان ڈالیں اور آبجیکٹس کو ایسے طریقوں سے یکجا کریں جن کا آپ نے کبھی تصور بھی نہ کیا ہو۔ دیکھیں کہ آپ کیا تخلیق کر سکتے ہیں۔

اشتراک کے لیے

مزاحیہ میمز بنائیں، اندرونی لطیفوں کو ویڈیوز میں تبدیل کریں، خاص لمحات کا دوبارہ تصور کریں اور کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے ذاتی لمس شامل کریں۔

سوچ بچار کے لیے

تخلیقی رکاوٹوں کو توڑ کر اپنے آئیڈیاز کو فوری ویژوئلائز کریں۔ پروڈکٹ کے تصورات اور ڈیزائنز سے لے کر فوری پروٹوٹائپنگ اور کہانی سنانے تک، Gemini مدد کر سکتا ہے۔

ہمارے ‫Veo ماڈلز کے بارے میں مزید جانیں

Veo 3 Fast

‫Veo 3 Fast سے تقویت یافتہ Gemini سادہ ٹیکسٹ اور تصاویر کو حسب ضرورت آڈیو کے ساتھ متحرک ویڈیوز میں تبدیل کر سکتا ہے۔

‫Google AI Pro پلان کے ساتھ
‫8 سیکنڈ کی ویڈیوز بنائیں
اعلی کوالٹی، رفتار کیلئے بہتر کردہ
نیا
مقامی آڈیو جنریشن
Veo 3

ہماری جدید ترین ویڈیو جنریشن ماڈل کے ذریعے اعلی کوالٹی کی 8 سیکنڈ کی ویڈیوز تخلیق کریں۔

‫Google AI Ultra پلان کے ساتھ
‫8 سیکنڈ کی ویڈیوز بنائیں
جدید ترین ویڈیو کوالٹی
نیا
مقامی آڈیو جنریشن

اکثر پوچھے گئے سوالات

جی ہاں، آپ اپنی موبائل Gemini ایپ میں ویڈیوز بنا سکتے ہیں اور ان کا اشتراک کر سکتے ہیں۔ ویڈیوز بنانے کیلئے اپنے پرامپٹ بار میں 'ویڈیو' کے بٹن پر تھپتھپائیں۔ اگر آپ کو یہ نظر نہیں آتا ہے تو مزید اختیارات دیکھنے کیلئے تین نقطوں والے بٹن پر تھپتھپائیں۔

‫Google AI Pro پلان کے ساتھ Veo 3 Fast آزمائیں یا Google AI Ultra میں Veo 3 تک اعلی ترین رسائی حاصل کریں جو 70 سے زائد ممالک میں دستیاب ہے۔

جن ممالک میں Veo 3 ماڈلز دستیاب نہیں ہیں ان میں Veo 2 دستیاب ہے۔

ہم نے AI ویڈیو جنریشن کو محفوظ تجربہ بنانے کے لیے کئی اہم حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ اس میں جامع سرخ ٹیمنگ اور تجزیہ شامل ہے جس کا مقصد ایسا مواد بنانے سے روکنا ہے جو ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ ؛مزید یہ کہ Gemini ایپ میں Veo کے ذریعے تخلیق کردہ تمام ویڈیوز کو ایک مرئی واٹر مارک اور   ‏SynthID‏ کے ساتھ نشان زد کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ڈیجیٹل واٹر مارک ہے جو ہر فریم میں سرایت کیا گیا ہوتا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ویڈیوز AI کے ذریعے تخلیق کردہ ہیں۔

‫Gemini کے آؤٹ پٹس کا تعین بنیادی طور پر صارف کے دیے گئے پرامپٹس کرتے ہیں اور دیگر تخلیق کر سکنے والے AI ٹول کی طرح، بعض صورتوں میں ایسا مواد تخلیق ہو سکتا ہے جسے کچھ افراد قابل اعتراض پائیں۔ ہم آپ کے تاثرات کو اظہار پسندیدگی/ناپسندیدگی کے بٹنز کے ذریعے سنتے رہیں گے اور مسلسل بہتری لاتے رہیں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے، آپ ہماری ویب سائٹ پر ہمارے طریقہ کار کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں۔

وضاحتی مقاصد کے لیے نتائج مختلف ہو سکتے ہیں۔ کچھ خصوصیات کے لیے انٹرنیٹ اور سبسکرپشن درکار ہے۔ ‫18 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ ذمہ داری سے تخلیق کریں۔