Skip to main content

‫Chrome میں Gemini سے ملیں

آپ کے براؤزر میں براہِ راست AI کی مدد۔

ایسی ذہانت جو آپ کے ساتھ، وہیں کام کرے جہاں آپ ہیں۔

اہم نکات حاصل کریں، تصورات واضح کریں اور اپنے کھلے ہوئے ٹیبز کے سیاق و سباق کی بنیاد پر جوابات پائیں۔

کیا ضروری باتیں تیزی سے سمجھنا چاہتے ہیں؟ ‫Gemini مضامین، صفحات یا تھریڈز کے مختصر خلاصے براہ راست آپ کے براؤزر میں فراہم کرتا ہے تاکہ آپ جلدی سے اہم نکات سمجھ سکیں۔

جو کچھ آپ پڑھ رہے ہیں اس بارے میں سوال ہے؟ ‫Gemini سے پوچھیں۔ یہ آپ کے کھلے ٹیبز کے سیاق و سباق کے ذریعے متعلقہ جوابات اور وضاحتیں فراہم کرتا ہے تاکہ آپ کا فوکس برقرار رہے۔

سادہ وضاحتوں سے آگے بڑھیں۔ جب آپ مشکل موضوعات یا نئے تصورات سے نمٹ رہے ہوں تو Gemini سے نہ صرف الجھے ہوئے حصوں کو واضح کرنے کے لیے کہیں بلکہ مواد کے ساتھ فعال طور پر مشغول ہونے میں بھی آپ کی مدد کرنے کو کہیں۔

کسی پروڈکٹ پر ریسرچ کر رہے ہیں یا آپشنز دیکھ رہے ہیں؟ ‫Gemini سے صفحہ سے کلیدی معلومات، تفصیلات یا فوائد اور نقصانات نکالنے کو کہیں، جس سے آپ کو وضاحت اور آسانی کے ساتھ باخبر انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔

سوچ بچار کرنا، خیالات کو منظم کرنا یا کسی موضوع کو گہرائی سے سمجھنا چاہتے ہیں؟ ‫Gemini Live کے ساتھ بات چیت کریں اور Chrome میں رہتے ہوئے آواز میں جوابات پائیں۔

آپ کے کمپیوٹر کی طرح، موبائل پر Gemini آپ کی پڑھی جانے والی چیزوں کے بارے میں سوالات کے جوابات دینے کیلئے موجود ہے۔ ‫Android پر یہ آپ کی اسکرین پر Chrome سمیت کسی بھی چیز کے ساتھ کام کرتا ہے۔ اور جلد ہی iOS پر، Gemini براہِ راست Chrome ایپ میں شامل کر دیا جائے گا۔

آپ کا ویب، آپ کا کنٹرول

‫Chrome میں Gemini آپ کی شرائط پر آپ کے ساتھ کام کرتا ہے۔ یہ صرف اسی وقت مدد کرتا ہے جب آپ درخواست کریں اور اس طرح اختیار آپ کے پاس رہتا ہے۔

جب آپ چاہیں فعال کریں

‫Chrome میں Gemini صرف اسی وقت فعال ہوتا ہے جب آپ اسے Gemini آئیکن پر کلک کر کے یا اپنے سیٹ اپ کردہ کی بورڈ شارٹ کٹ کے ذریعے استعمال کرنے کا انتخاب کریں۔ یہ آپ کی شرائط پر مدد کرتا ہے اور صرف اسی وقت شامل ہوتا ہے جب آپ کہیں۔

اپنے طریقے سے مدد حاصل کریں

‫Chrome میں Gemini کے ساتھ اپنے طریقے سے مدد حاصل کریں۔ اپنا سوال قدرتی انداز میں بولیں یا ٹائپ کریں اور Gemini صفحے کے مواد کو استعمال کر کے آپ کو جلدی سمجھنے میں یا مشکل کام مکمل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

ویب، نئے انداز میں۔

‫Chrome میں Gemini کے ساتھ، ٹیبز بدلنے کی ضرورت نہیں کیونکہ AI کی مدد براہِ راست آپ کے براؤزر میں موجود ہے جو آپ کو اپنے کھلے ہوئے ٹیبز کے سیاق و سباق کے ذریعے تیزی سے مواد سمجھنے یا کام مکمل کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

‏Chrome میں Gemini‏ خصوصیت کے ساتھ، آپ اپنے براؤزر سے AI کی مدد حاصل کر سکتے ہیں تاکہ آسانی سے اہم نکات جان سکیں، تصورات واضح کر سکیں، جوابات تلاش کر سکیں اور مزید بہت کچھ کر سکیں۔ سب سے متعلقہ جوابات فراہم کرنے کیلئے Chrome میں Gemini آپ کے کھلے ٹیبز کے سیاق و سباق استعمال کرتا ہے۔ 

‫Chrome میں Gemini، ڈیسک ٹاپ پر Chrome براؤزر کا حصہ ہے اور یہ کسی بھی براؤزر میں gemini.google.com پر Gemini ملاحظہ کرنے یا Chrome کے ایڈریس بار میں ‎@gemini ٹائپ کر کے Gemini ویب ایپ کے ساتھ چیٹ شروع کرنے سے مختلف ہے۔ آپ دوسرے براؤزرز (یا Chrome کے مواد ایریا) میں Gemini ویب ایپ استعمال کر سکتے ہیں، لیکن آپ صفحے کا مواد شیئر نہیں کر پائیں گے یا Live موڈ استعمال نہیں کر سکیں گے جیسا کہ Chrome میں Gemini میں ممکن ہے۔

آپ Chrome ٹول بار میں Gemini آئیکن کے ذریعے یا Windows یا Mac ڈیسک ٹاپ پر سیٹ کیے گئے کی بورڈ شارٹ کٹ کے ذریعے ‎‏Chrome میں Gemini‏ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ پاور بٹن کو دبا کر Android اور دیگر ایپس پر Chrome استعمال کرتے ہوئے بھی Gemini کو فعال کر سکتے ہیں۔ اور جلد ہی، iOS پر ‫Chrome میں Gemini ایپ میں شامل کر دیا جائے گا جس تک Chrome اومنی باکس کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکے گی۔

‏‫Chrome میں Gemini‏ تمام اہل Mac اور Windows کے صارفین کیلئے رول آؤٹ کیا جا رہا ہے جن کی Chrome کی زبان انگریزی پر سیٹ ہے۔ ہم جلد ہی اس خصوصیت کو مزید لوگوں اور اضافی زبانوں تک لانے کے منتظر ہیں۔

‫iOS پر Chrome میں Gemini جلد ہی امریکہ میں موجود ان اہل iPhone صارفین کے لیے آ رہا ہے جن کی Chrome کی زبان انگریزی پر سیٹ ہے۔

جوابات چیک کریں۔ سیٹ اپ درکار ہے۔ موافقت اور دستیابی مختلف ہوتی ہے۔ ‫+18